دفتر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش میں ذمہ دا ران جمعیتہ علماء کا
ایک اہم اجلاس مسلمانوں کے مسا ئل کے سلسلہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت
مولانا حا فظ پیر شبیر احمدصدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش نے کی
۔اس اجلاس میں اے کے خان صلاح کار حکو مت تلنگانہ نے شر کت کی اور حکو مت
تلنگا نہ کی جا نب سے قا ئم کر دہ اقا متی اسکولز کے سلسلہ میں تفصیلات پیش
کئے ۔اے کے خان نے ریا ستی جمعیتہ علماء کے صدر مولانا
حا فظ پیر شبیر اور اضلاع
کے صدور سے کہا کہ ان اسکولز میں مسلمانوں کے بچوں کو دا خلہ دلوا نے کی
زیادہ سے زیادہ کو شش کریں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ جمعیتہ علماء وہ جما عت
ہے جو ہر ضلع اور منڈل ،گاؤں میں مو جود ہے ، اور پسماندہ دیہا توں منڈ لوں
میں جو فلا حی خدمات جمعیتہ کی جا نب سے مکاتب ،ٹیلرنگ سنٹر س ،کمپو ٹر
سنٹرس ،وغیرہ جو کام ہو رہے ہیں اور مسلمانوں کے جو مسا ئل حل کر رہے ہیں
وہ خوش آئند ہیں ، اس کی بہت اہم ضرو رت ہے ۔